Sunday, 18 March, 2007, 13:22 GMT 18:22 PST
عالمی کرکٹ کپ کے گروپ اے کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے 358 رنز کا ہدف دینے کے بعد ہالینڈ کی ساری ٹیم کو ستائیسویں اوور میں محض 129 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
آسٹریلیا کی دوسری اور تیسری وکٹ 116 رنز پر گری جب گلکرسٹ 57 اور کپتان رکی پونٹنگ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سینٹ کٹس کے مقام بیسٹری میں ایک روشن صبح عالمی چیمپیئن نے اپنی وہی ٹیم کھلانے کا فیصلہ کیا تھا جس نے سکاٹ لینڈ کو 203 رنز سے ہرا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ سینٹ کٹس میں ہو رہے اس میچ میں آسٹریلیا بالکل اس موڈ میں نہیں لگتا کہ وہ ہالینڈ کا لحاظ کرے اور اس کے ساتھ وہ سلوک نہ کرے جو اس نے اپنے گزشتہ میچ میں سکاٹ لینڈ کے ساتھ کیا تھا۔
دوسری جانب ہالینڈ کی ٹیم میں سپنر ڈین وان بنجی شامل ہیں جنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک ہی اوور میں چھ مسلسل چھکے پڑے تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف وہ میچ ہالینڈ 221 رنز سے ہار گیا تھا۔
آسٹریلیا: رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلکرسٹ، نیتھان بریکن، مائیکل کلارک، میتھیو ہیڈن،بی ہوج، بریڈ ہوگ، مائیکل ہسی، مچل جانسن، گلین میکگرا، شان ٹیٹ اور شین واٹسن۔
نیدر لینڈ: زوڈرینٹ، ڈی جے ریکرز، اے این کرویزے، آر این ڈوشانٹ، ڈی وان بنجی، ایم ڈی لیّے، جونکسمین، بورن، وان ٹروسٹ (کپتان)، سمٹس، عدیل راجہ،