Thursday, 15 March, 2007, 16:03 GMT 21:03 PST
جمیکا کے سبینا پارک میں عالمی کرکٹ کپ کے ایک میچ میں آئرلینڈ نے اپنے اوپنر جرمی برے کے شاندار 115 رنز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں 221 رنز بنائے ہیں۔
اس عالمی کپ کی پہلی سینچری بنانے والے جرمی برے کے علاوہ آئرلینڈ کا کوئی دوسرا کھلاڑی تیس سے زیادہ رنز نہ بنا سکا جبکہ اس کے چار بلے باز یا تو صفر پر آؤٹ ہوئے یا صرف ایک رن بنا پائے۔
جمعرات کا دوسرا میچ ٹرینیڈاڈ میں برمودا اور سری لنکا کے درمیان شروع ہو رہا ہے۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ جمیکا پر صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے ہیں۔