http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 16 February, 2007, 07:45 GMT 12:45 PST

آسٹریلیا کو دس وکٹوں سے شکست

نیوزی لینڈ نے دو ملکی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو دس وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ میچ نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے کوئی بھی بلے باز جم کر نے کھیل سکا اور پوری ٹیم پچاسویں اوور میں 148 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سب سے زیادہ سکور مائیکل ہسی کا تھا جنہوں نے بیالیس رن بنائے۔ شین بانڈ نے تئیس رن دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف ستائیس اوور میں حاصل کر لیا۔ ایل وینساں نے تہتر اور سٹیفن فلیمنگ نے ستر رن بنائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں ایڈم گلکرسٹ اور رکی پوٹنگ شامل نہیں تھے۔ یہ آسٹریلیا کی پانچ میچوں میں چوتھی شکست تھی۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچ پہلی چیپل اور ہیڈلی سیریز کا پہلا میچ تھا۔