Wednesday, 14 February, 2007, 08:20 GMT 13:20 PST
گوا میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انڈیا نے سری لنکا نے کو ہرا کر سیریز برابر کر دی ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔انڈیا نے مطلوبہ سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پہلے میچ میں سری لنکا نے انڈیا کو شکست دے دی تھی جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو چکا ہے۔
اس سے پہلے سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین رسل آرنلڈ نے چھیاسٹھ کی ناقابل شکست اننگز کھیل اپنی ٹیم کے سکور کو بہتر بنا دیا۔
سری لنکا کو ابتدائی اوروں میں سخت دھچکا لگا جب فاسٹ بولر ظہیر خان نے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو پانچ کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹا دیا۔
انڈین فاسٹ بولر ظہیر خان نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوروں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کو ابتدائی نقصانات کے بعد اتاپتو اور دلشان نےمحتاط بیٹنگ کر کے اننگز کو سہار دیا۔ رسل آرنلڈ نے اختتامی اوروں میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو باعزت مقام تک پہنچا دیا۔