Friday, 09 February, 2007, 12:17 GMT 17:17 PST
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوروں میں اوروں میں 245 رنز بنائےتھے۔ پاکستان اننگز کی ایک گیند باقی تھی کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا جسے بعد میں کالعدم قرار دے دیا گیا۔
پاکستان کے لیے محمد یوسف نے ایک مرتبہ پھر عمدہ اننگز کھیلی اور 79 رنز بنا ٹیم کی طرف سے سب کامیاب بیٹسمین رہے۔
جنوبی افریقہ کے کوچ نے کہا ہے آندرے نیل زخمی ہیں اور شاید موجودہ سیریز کے کسی میچ میں حصہ نہ لے سکیں۔
جنوبی افریقہ نے سپنر رابن پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
پاکستان کے خلاف ڈربن میں دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ایک سو اکتالیس رن سے ہرا دیا۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 164 رن سے شکست دی تھی۔
پاکستانی ٹیم: عمران نذیر، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، اظہر محمود، محمد آصف
جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، ڈیویلئرز، ہرشل گبز، ژاک کیلس، ایشول پرنس، جسٹن کیمپ، مارک باؤچر، شان پولاک، لینگیویلٹ ، آندرے نیل، مکھایا نتینی