http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 31 January, 2007, 05:20 GMT 10:20 PST

ورودرا میں انڈیا کی بیٹنگ

بھارت کے شہر ورودرا میں ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھلانے کا فیصلہ کیا۔

انڈیا کا پہلا بیٹسمین ساتویں اوور میں ہی آوٹ ہو گیا جب سکور صرف 47 تھا۔ اوپنر اٹھاپا کو کرس گیل نے فرسٹ سلِپ پر کیچ کرا کے آوٹ کروایا۔

تازہ ترین سکور یہاں دیکھیے

انڈیا کے کپتان راہول ڈراوڈ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور انہوں نے اوپنر سورو گنگولی کے ساتھ سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا اور بیسویں اوور کے اختتام پر انڈیا کا 127 رنز تک پہنچ گیا تھا۔

اس میچ کے لیے انڈیا نے ٹیم میں عرفان پٹھان، سورو گانگولی اور ہربھجن سنگھ کو واپس شامل کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ چندرپول ٹیم میں واپس آئے ہیں جبکہ زخمی ڈویئن براوو کی جگہ ٹیم میں سمتھ کو شامل کیا گیا ہے اور جروم ٹیلر کی جگہ ایئن بریڈشا ٹیم میں آئے ہیں۔