http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 19 January, 2007, 09:29 GMT 14:29 PST

پاکستان کے چھ کھلاڑی آؤٹ

پاکستان نے پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر135رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ میچ کے پہلے روز سولہ وکٹیں گریں۔

انضمام الحق کے علاوہ پاکستان کے تمام نمایاں بیسٹمین آؤٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمران فرحت ،محمد حفیظ، یاسر حمید، محمد یوسف، یونس خان اور کامران اکمل آؤٹ ہو چکے ہیں۔

مکائیا نتینی نے چار پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سمیع ناٹ آؤٹ بیٹسمین ہیں۔ انضمام الحق بیٹنگ کرنے نہیں آئے ہیں۔

تفصیلی سکور کارڈ

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ، تصاویر

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شروع ہی میں مشکلات سے دوچار کر دیا۔

جنوبی افریقہ کے پہلے چار کھلاڑی انچاس رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

شعیب اختر نے چار، دانش کنیریا نے تین، محمد آصف نے دو اور محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی ٹیم : انضمام الحق (کپتان) ، یونس خان ، عمران فرحت، محمد حفیظ، یاسر حمید، محمد یوسف، کامران اکمل، شعیب اختر، محمد سمیع، محمد آصف اور دانش کنریا۔

جنوبی افریقہ : جی سی سمتھ، اے بی ولیئر، ایچ ایم آملا، جے ایچ کالِس، اے جی پرِنس، ایم وی باؤچر، ایس ایم پولک، اے جے ہال، اے نیل، ایم نتینی۔