Friday, 19 January, 2007, 07:44 GMT 12:44 PST
آسٹریلیا میں جاری سہ فریقی ون ڈے سیریز کےایک میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پھر ہرا دیا ہے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 156 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم کو ابتدائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے پانچ کھلاڑی 108 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے لیکن مائیکل حسی اور بریٹ لی عمدہ شراکت بنا کر ٹیم کی ٹیم کو فتح دلا دی۔
اینڈریو فلٹاف کے ستائیس اور ڈیریمپل کے انتیس رنز کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان ان فٹ ہونے کی وجہ سے حصہ نہیں لے رہے ہیں اور ان کی جگہ اینڈریو فلنٹاف کپتانی کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے سب سے کامیاب بیٹسمین کیون پیٹرسن گزشتہ میچ میں فاسٹ بولر گلین میگرا کی گیند پر زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
سہ فریقی ٹورنامنٹ میں انگینڈ آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار گیا تھا جبکہ ایک دوسرے میچ میں اس نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا تھا۔