http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 16 January, 2007, 08:36 GMT 13:36 PST

انگلینڈ کی پہلی کامیابی

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کامن ویلتھ بینک سیریز کے ایک میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی دورے پر پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

انگلینڈ کی فتح میں آل رونڈر اینڈریو فلنٹاف نے اہم کردار ادا کیا۔ فلنٹاف نے دو وکٹوں کے علاوہ 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انگینڈ کو فتح دلا دی۔

تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان 205 رنز بنائے۔

نیتن ایسٹل نے پینتالیس رنز بنائے۔انگلینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے دس اوروں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی طرف سے این بیل نے پینتالیس رنز بنائے جبکہ فلنٹاف نے 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ایک موقع پر انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی 138 پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اینڈریو فلنٹاف نے وکٹ کیپر پاؤل نکسن کے ساتھ ملکر ساٹھ رنز کی پارٹنرشپ بنا کر انگینڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔
نیوزی لینڈ پہلے میچ میں آسٹریلیا سے ہار گیا تھا۔