Wednesday, 10 January, 2007, 15:38 GMT 20:38 PST
عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نواں ورلڈ کپ تیرہ مارچ سے اٹھائیس اپریل تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
قواعد وضوابط کے تحت پہلے مرحلے میں ممکنہ کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیجنے کی آخری تاریخ گیارہ جنوری ہے۔ حتمی 14 رکنی ٹیم کا اعلان13 فروری تک کیا جاسکے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ تیس کھلاڑیوں میں سترہ کھلاڑی وہ ہیں جو اس وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں۔
اس فہرست کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب اختر،شبیراحمد، راؤ افتخار، عمران نذیر، شاہد آفریدی، سلمان بٹ، عبدالرحمن، بازید خان، منصور امجد، یاسرعرفات، مصباح الحق، محمد خلیل اور حسن رضا شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن رضا نے1999ء کے شارجہ کپ کے بعد سے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا جبکہ منصور امجد ابھی تک کوئی ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلے ہیں۔
ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ تیس کھلاڑی یہ ہیں: انضمام الحق، یونس خان، عمران فرحت، محمد حفیظ، محمد یوسف، شعیب ملک، کامران اکمل، عبدالرزاق، عمرگل، شاہد نذیر، دانش کنیریا، یاسرحمید، شبیراحمد،
حمد سمیع، عبدالرحمن، سلمان بٹ، فیصل اقبال، رانا نویدالحسن، راؤ افتخار، عمران نذیر، شاہد آفریدی، محمد خلیل، بازید خان، منصورامجد، ذوالقرنین، یاسرعرفات، محمد آصف، شعیب اختر، مصباح الحق اور حسن رضا۔