Thursday, 04 January, 2007, 13:43 GMT 18:43 PST
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں ہونے والے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو چودہ رنز بنائے ہیں۔
کیون پٹرسن 29 رنز بناکر کھیل رہے ہیں اور انگلینڈ کو صرف بارہ رنز کی سبقت حاصل ہوئی ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کے 291 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 393 رنز بناکر آؤٹ ہوگئي۔
شین وارن نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 65 گیندوں پر 71 رنز بنائے ہیں۔
بریٹ لی اور سٹورٹ کلارک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شین وارن نے اینڈریو فلنٹاف کو سٹمپ کروا دیا۔ میچ کی موجودہ صورت حال سے لگتا ہے کہ انگلینڈ یہ سیریز پانچ صفر سے ہار جائیگا۔
آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں لینگر 26 رنز بنا کر، کولنگوڈ 33 رنز بنا کر جبکہ ریڈ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل فلنٹوف کے 89 اور ائین بیل کے شاندار اکہتر رنز کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کا سکور جب 245 رنز تھا تو اس کے صرف پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے لیکن پھر 46 رنز پر باقی پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
![]() | |
| میگرا نے انگلینڈ کے تین بلے بازوں کوآؤٹ کیا |
اس سے قبل پہلے دن کے کھیل کےسب سے کامیاب کھلاڑی ائین بیل ثابت ہوئے جنہوں نے پیٹرسن کے ساتھ مل کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس میچ سے قبل ایشز سیریز کے چاروں میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی اور اگر انگلینڈ اس میچ کو جتینے یا برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوا تو انگلینڈ کو ’وائٹ واش‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔