Wednesday, 03 January, 2007, 16:35 GMT 21:35 PST
کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کا دوسرا دن ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کر دیا تھا اور 144 رنز پر اس کی ایک وکٹ گر چکی تھی۔
اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔
دوسرے روز کا کھیل شروع ہوتے ہی بلے باز وی وی ایس لکشمن صرف 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور تھوڑی دیر بعد سچن تندولکر بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرکے 64 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔
بعد میں سوروگنگولی اور وریندر سہواگ نے باری کوسنبھالادیا۔گنگولی نے 66 اور سہواگ نے 40 رنز بنائے۔
گزشتہ روز بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئےنہایت احتیاط سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔
اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں نے ہی ایک ایک میچ میں جیت حاصل کی ہے۔
بھارت کی اننگز کی شروعات دنیش کارتک نے کی جنہیں مہندر سنگھ دھونی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دھونی کو گزشتہ میچ میں ہاتھ پر چوٹ لگ گئی تھی جس کی بنا پر دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دنیش کارتک 63 اور اس کے بعد راہل دراوڑ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
دنیش کارتک اور جعفر نے شان پولیک، مکھیا اینٹنی اور ڈیل سٹین کی بالنگ بے اثر کر دیا تھا۔
ٹیم میں دو تیز رفتار بولر کو شامل کرنے کے باوجود اس میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کے کپتان راہول ڈراوڈ نے پہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کارتک ہیریس کی گیند پر املا کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہو گئے۔دراوڈ کو 29 رنز کے سکور پر باؤچر نے آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے بھی اپنی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے ژاک کیلس، ڈیل سٹیئن اور نئے کھلاڑی پال ہیرس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔