Thursday, 28 December, 2006, 01:02 GMT 06:02 PST
میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 109 رنز بنائے ہیں اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور پر آسٹریلیا کو 260 رنز کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 419 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جبکہ انگلینڈ 159 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کے سپینر شین وارن نے جو اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں چالیس رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ساجد محمود نے چار، فلنٹاف نے تین، ہرمیسن نے دو جبکہ ہوگارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نےسات وکٹ کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔ جس میں میتھیو ہیڈن 153 اور اینڈرو سائمنڈس 156 رنز شامل ہیں۔ ہیڈن کی یہ ستائسویں سنچری تھی۔
دوسرے روز کپتان رکی پونٹنگ بھی صرف سات رنزبنا سکے اور ہسّی بھی جلدی ہی آؤٹ ہوگئے۔ لیکن بعد میں ہیڈن اور سائمنڈ نے آسٹریلیا کی انگز کو سنبھالا۔
کھیل کے پہلے روز آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر جسٹن لینگر اور نائٹ واچمین بریٹ لی تھے۔
دونوں وکٹیں انگلینڈ کے کپتان اینڈریو فلنٹاف نے لیں اور وہ اس وقت ہیٹ ٹرک پر تھے جب آسٹریلیا کا سکور 44 تھا۔
میلبرن میں کھیلنے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے صرف 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
شین وارن کی 700 ٹیسٹ وکٹیں
آسٹریلیا سپینر شین وارن، انگلینڈ کے اوپنر بیٹسمین سٹراس کو کلین بولڈ کرکے سات سو وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس اننگز میںپانچ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ شین وارن کا ایک سو چوالیس واں ٹیسٹ میچ ہے۔ انہوں نے سنہ انیس سو بانوے میں سڈنی میں انڈیا کے خلاف پہلا میچ کھیلا تھا۔ ان کی بہترین کارکردگی اکہتر رنز کے عوض سات وکٹ ہے۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ شین وارن اور گلین میگرا کا یہ آخری ٹیسٹ ہوگا۔
آسٹریلیا نے جسے تین، صفر کی برتری حاصل ہے، پرتھ میں تیسرے میچ کی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
انگلینڈ کی اب یہ کوشش ہے کہ پانچ صفر کی شکست سے بچا جائے تا کہ‘1921-1920 کی سیریز کے نتائج نہ دہرائے جائیں۔