Saturday, 23 December, 2006, 08:23 GMT 13:23 PST
شین وارن کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند دن بعد فاسٹ بولر گلین میگرا نے بھی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
گلین میگرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2007 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
چھتیس سالہ میگرا اپنی زندگی کا آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں کھیلیں گے۔ گلین میگرا 555 وکٹوں کے ساتھ دنیا ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ شین وارن 699 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ سری لنکن مرلی دھرن دوسرے نمبر پر ہیں۔
گلین میگرا نے کہا کہ وہ اس وقت اس مقام پر ہیں جہاں وہ چاہتے تھے لیکن اب بچے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کو اکیلا چھوڑنا کافی مشکل امر ہے۔
میگرا نے اپنے تیرا سالہ کیریئر میں آسٹریلیا کی کامیابی میں کلیدی کردار رہا ہے۔
ایشز سیریز کے اختتام کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم گیارہ مہینے تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلے گی۔