http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 09 December, 2006, 08:12 GMT 13:12 PST

نیوزی لینڈنےسری لنکا کو ہرایا

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اس گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کو بارہ سال بعد کامیابی ملی ہے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسے ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

میچ کے تیسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض ایک سوستر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیےصرف ایک سو انیس رنز کی ضرورت تھی جسے اس نے بآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی طرف سے وکٹ کیپر کماراسنگ کارا نےاچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور سو رنز بنائے۔

سنچری مکمل کرتے ہی متھیا مرلی دھرن نے پچ سے باہر نکال کر سنگ کارا کو مبارک بعد دینے کی کوشش کی جس سے وہ ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوگئے اور سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔
سنگ کارانے مشکل وقت میں سنچری بنائي لیکن مجموعی طور پر ٹیم بڑا سکور نہ کرسکی

نیوزی لینڈ نے اس چھوٹے سکور کا تعاقب کرنے کے لیے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی اور محض تیرہ اورز میں اٹھاون رنز بناڈالے۔ لیکن اچانک ایک کے بعد ایک اس کی چار وکٹیں گر گئیں۔

بعد میں برناڈن مکلم نے باری سنبھالی اور نیوزی لینڈ کو جیت سے ہمکنار کیا۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں ایک چون اور دوسری میں ایک سو ستّر رن بناۓ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی باری میں دوسو چھ اور دوسری میں پانچ وکٹ پر ایک سو انیس رنزسکورکئے۔