http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 03 December, 2006, 05:26 GMT 10:26 PST

انگلینڈ کی گرفت مضبوط تر

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کپتان رکی پونٹنگ کی سینچری کے بعد سنبھل گئی تھی لیکن میتھیوہوگارڈ کی عمدہ بالنگ کی بدولت اب آسٹریلیا کو پھر مشکات کا سامنا ہے۔

تیسرے روز کے آخری سیشن کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے ہیں۔ اسے فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 61 رنز درکار ہیں۔

تیسرے روز کے کھیل کے ابتدائی اووروں میں آسٹریلیا کے اوپنر میتھیو ہیڈن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیمئن مارٹن بھی میتھو ہوگارڈ کا نشانہ بنے گئے۔

تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں
انگلینڈ کے سپنر ایشلے جائلز نے رکی پونٹنگ کا آسان کیچ اس وقت گرا دیا جب ان کا ذاتی سکور 35 رنز تھا۔ رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کی غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور سنیچری مکمل کر لی ہے۔ یہ رکی پوننٹگ کی تینتیسویں سنچری ہے ۔

آسٹریلیا نے تیسرے روز چوبیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کھیل شروع کیا۔ لنچ کے وقفے آسٹریلیا کی مزید دو وکٹیں کر چکی تھیں۔ لیکن لنچ اور چائے کے وقفے کے دوران آسٹریلیا نے مزید کوئی وکٹ گنوائے اپنے سکور کو 185 رنز پر پہنچا دیا۔

آسٹریلیا کو فالو آن سے بچنے کے لیے تین سو اکاون رنز بنانے ہیں۔