http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 01 December, 2006, 01:50 GMT 06:50 PST

سرور گنگولی کے ٹیم میں واپسی

بھارتی کرکٹ بورڈ نےجنوبی افریقہ میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سابق کپتان سررو گنگولی کو ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سررو گنگولی قریباً ایک سال سے ٹیم سے علیحدہ ہیں۔بعض مبصرین کا خیال تھا کہ سررو گنگولی کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔

ٹیم کے غیر ملکی کوچ گریک چیپل اور سررو گنگولی میں اختلافات کی وجہ سے گنگولی کو ٹیم سے علیحدہ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ راہول ڈراوڈ کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔

جنوبی افریقہ میں انڈیا کی ٹیم لگا تار تین ون ڈے میچ ہار چکی ہے جس کے بعد ملک میں سررو گنگولی کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا دباؤ بڑھ گیا۔

انڈیا کی ٹیم کو پچھلے پندرہ میچوں میں گیارہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گنگولی کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹسمین وی وی ایس لکشمن کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں واپس بلائے جانے کے بعد سررو گنگولی نے کہا کہ وہ ٹیم میں واپسی پر خوش ہیں۔سررو گنگولی انڈیا کے سب سے کامیاب کپتان ماننے جاتے ہیں۔

انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم: راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، سررو گنگولی، وسیم جعفر، وریندر سہواگ، گوتھم گھمبیر، وی وی ایس لکشمن، مہندر سنگھ دھونی، عرفان پٹھان، مناف پٹیل، ظہیر خان، سری سانت، انیل کمبلے، ہربجھن سنگھ، دنیش کارتھک، وی آر وی سنگھ۔