کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 257 رن بنائے ہیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو دسویں اوور میں کولیمور کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کا سکور چھبیس رنز تھا۔
یونس خان بیس کے ذاتی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ عمران فرحت سینتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انضمام الحق اٹھارہ رنز ہی بنا سکے اورگنگا کی گیند پر ان کا کیچ چندرپال نے لیا۔ یونس خان بیس رنز کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔
![]() | |
| محمد یوسف نے رچرڈز کا سات سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا |
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کالیمور اور براوو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹیلر اور گنگا ایک ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔
لاہور میں پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا تھا جبکہ ملتان ٹیسٹ ہار جیت کے نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
پاکستان کے کپتان انضمام الحق اشارہ دیا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں تیز بالر محمد سمیع کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ٹیم میں ان کو شامل نہیں کیا گیا۔
کپتان انضمام کے مطابق کراچی میں گیند سوئنگ ہوتی ہے اور ’مجھے یقین ہے کہ ہمارے تیز بالر ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو زیادہ رنز نہیں بنانے دیں گے۔‘
![]() | |
| پہلے دن انضمام صرف اٹھارہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے |
ویسٹ انڈیز نے کافی عرصے سے کسی بڑی ٹیم کے خلاف ویسٹ انڈیز سے باہر کوئی میچ نہیں جیتا۔ البتہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف انہیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ آج کل عالمی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔
پاکستانی ٹیم: انضمام الحق، محمد یوسف، عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان، شعیب ملک، عبدالرزاق، کامران اکمل، شاہد نذیر، عمر گُل اور دانش کنیریا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم برائن لارا، ڈیرن گنگا، کرس گیل، رناکو مارٹن، شِو نرائن چندرپال، ڈوائن براوو، دنیش رام دین، ڈیو محمد، کوری کالیمور، ڈیرن پاول اور جیروم ٹیلر۔