Sunday, 22 October, 2006, 15:32 GMT 20:32 PST
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ نے قومی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ اپنے مذہبی عقائد کی نمائش سر عام نہ کریں۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اس تاثر پر تشویش ظاہر کی کھلاڑی کو ٹیم میں اسی وقت چنا جائے گا جب وہ نماز پڑھے گا۔
ڈاکٹر اشرف نے اس بارے میں ٹیم کے کپتان انضمام الحق سے بھی بات کی ہے جو اس وقت پابندی کی وجہ سے میچوں میں حصہ نہیں لے رہے۔
کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ ’میں نے واضح طور پر انہیں بتا دیا ہے کسی کھلاڑی پر نماز پڑھنے کا کوئی دباؤ نہیں ہونا چاہیے‘۔ ’انضمام الحق نے مجھے یقین دلایا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی پر ایسا کچھ کرنے کا دباؤ نہیں ہے جو وہ نہیں کرنا چاہتے‘۔
نشیم اشرف نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ مذہب کا قومی ٹیم میں جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔ ’یہ انہیں اکٹھا رکھتا ہے۔۔لیکن کرکٹ اور مذہب میں توازن ہونا چاہیے‘۔