http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 22 October, 2006, 13:39 GMT 18:39 PST

پونٹنگ چار شعبوں میں نامزد

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رِکی پونٹنگ کو آئی سی سی ایوارڈ سن دو ہزار چھ میں چار شعبوں میں انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اکتیس سالہ رِکی پونٹنگ کو بہترین کپتان، سال کا بہترین کھلاڑی اور ایک روزہ کرکٹ اور ٹیسٹ میچوں کے بہترین کھلاڑی کے انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مرلی دھرن، محمد یوسف اور شین وارن بھی بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کے انعام کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے پونٹنگ کے علاوہ مائیکل ہسی، یوراج سنگھ اور مہیلا جے وردھنے امیدوار ہیں۔

سن دو ہزار چھ کے آئی سی سی ایوارڈ تین نومبر کو ممبئی میں ایک تقریب میں دیئے جائیں گے۔

اس سال پہلی بار بہترین خاتون، بہترین ابتھرتے ہوئے کھلاڑی، بہترین امپائر اور کرکٹ کی اسپرٹ کے ایوارڈ بھی دیئے جا رہے ہیں۔