Tuesday, 17 October, 2006, 09:39 GMT 14:39 PST
عالمی کرکٹ کونسل نے چیمیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر اور محمد آصف کی جگہ متبادل بالروں کی شمولیت منظور کر دی ہے۔
محمد آصف اور شعیب اختر کو سولہ اکتوبر کو ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ کے پاسیٹو رزلٹ آنے پر واپس بھیج دیا گیا تھا۔
اب آئی سی سی کی ٹیکنکل کمیٹی نے آلراؤنڈر یاسر عرفات اور بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بولر عبد الرحمن کو ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات آئی سی سی کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔
لیکن مقابلے کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کے پاس ٹیم مکمل کرنے کے لیے صرف بارہ کھلاڑی ہیں۔
پاکستان سری لنکا کے خلاف اس مقابلے کا پہلا میچ منگل کو کھیل رہا ہے۔