Sunday, 08 October, 2006, 13:01 GMT 18:01 PST
آئی سی سی چیمینئز ٹرافی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ال رونڈر کرس گیل کی شاندار کارکردگی کے باعث زمبابوے کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
احمد آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کی پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کو شروع میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی تمام ٹیم پچاسی رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ زمبابوے کی ٹیم صرف تیس تک کھیل گئی۔
زمبابوے کے کپتان اوتیسیا نے ستائیس رنز بنائے جو زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ سکور تھا۔
ویسٹ انڈیز کے آل رونڈر کرس گیل نے صرف تین اوروں میں تین رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز نے صرف چودہ اووروں میں مطلوبہ سکور کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ برائن لارا اور شیو نارائن چندر پال ناٹ آؤٹ رہے۔