Thursday, 05 October, 2006, 09:24 GMT 14:24 PST
عبدالرشید شکور، مناء رانا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی/ لاہور
یونس خان کے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے انکار کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت کے لئے کپتان انضمام الحق کو بھی طلب کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ یونس خان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کرنے میں ناکام ہونے کے بعد کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سلیم الطاف اور ٹیم کے منیجر طلعت علی نے کوچ باب وولمر کے ہمراہ یونس خان سے مذاکرات کئے تھے جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے۔