http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 29 September, 2006, 14:02 GMT 19:02 PST

یونس خان کپتان بن گئے

آئی سی سی کی طرف سے انضمام الحق پر چار میچوں کی پابندی کی وجہ سے پاکستان نے یونس خان کو کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔

یونس خان اگلے ماہ انڈیا میں کھیلی جانی والی چیئمپیز ٹرافی کے میچوں میں ٹیم کی کپتانی کریں گے اور اگر پاکستان کی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تو اس میچ میں انضمام الحق بھی کھیل سکیں گے۔

یونس خان پہلے بھی پاکستان کی دو ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔یونس خان نے ون ڈے میچوں میں دو سینچریاں اور پچیس نصف سینچریاں سکور کر رکھی ہیں۔

انضمام الحق 2002 سے پاکستان کی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ یونس خان ان کے نائب کپتان ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ انضمام الحق پاکستان کے ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی ٹیم کے لیئے ایک چیلنج کے کم نہیں ہے۔