Wednesday, 27 September, 2006, 17:27 GMT 22:27 PST
جنوبی لندن کے گراؤنڈ اوول میں جمعرات کے روز پاکستان کے کپتان انضمام الحق کے خلاف انضباطی کارروائی کی سماعت مکمل ہو گئی ہے۔
بال ٹیمپرنگ اور کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے جیسے الزامات سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں اور جمعرات کو ان کو آئی سی سی کو پیش کر دیا جائے گا۔
آئی سی سی کے چیف ریفری رانجن مدوگالے، جو دو روزہ کارروائی کی صدارت کر رہے ہیں، جمعرات کے روز اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
![]() | |
| میٹنگ میں پاکستان کے کپتان ڈیرل ہیئر اور بلی ڈاکٹرو کے ہمراہ |
بدھ کی صبح اوول آنے والے پہلے شخص رانجن مدوگالے تھے جو برطانوی وقت کے مطابق ساڑے آٹھ بجے وہاں پہنچے۔ ان سے ٹھیک پندرہ منٹ بعد بلی ڈاکٹرو، مائیک پراکٹر اور ڈگ کاوئی ایک ہی ٹیکسی میں آئے۔
![]() | |
| انضمام کے ساتھ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بیٹھے ہیں |
انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ اور ائین بیل نے تحریری بیان دیئے ہیں لیکن وہ خود اوول نہیں آئے۔
برطانوی اخبار گارڈین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انضمام نے کہا ہے کہ ’یقیناً میں نے کچھ دباؤ محسوس کیا تھا۔ لیکن اپنے اندر مجھے معلوم تھا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور میں اپنے عمل پر مطمئن تھا‘۔