Sunday, 17 September, 2006, 03:42 GMT 08:42 PST
جرمنی میں ہونے والے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم پانچویں پوزیشن کے لیئے کھیلے جانے والے میچ میں بھی انگلینڈ سے ہار گئی ہے اور اس طرح ٹورنامنٹ میں چھٹی پوزیشن پر آئی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کی پانچویں پوزیشن کے لیئے میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا۔پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی جبکہ انگلینڈ نے میچ کے اختتام سے صرف تین منٹ پہلے گول کر کے پاکستان پر برتری حاصل کر لی تھی۔
ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا اور جرمنی کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لیئے کوریا اور سپین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
بھارت کی ٹیم نے بھی انتہائی غیر معیاری کھیل پیش کیا ہے اور سنیچر کے روز ارجنٹائن کی ٹیم نے بھارت تین دو سے شکست دے دی ہے۔
بھارت کی ٹیم اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گئی جس کے نتیجے سے یہ فیصلہ ہو گا کہ کون سی ٹیم ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اگر بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا تو اس کو پوزیش گیارہویں ہوگی وگرنہ سب سے آخری پوزیشن اس کے حصے میں آئے گی۔