Thursday, 14 September, 2006, 11:10 GMT 16:10 PST
کوالالمپور میں سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو انتیس رنز سے ہرا دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 141 رنز بناکر باآسانی تین سو دس رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔اس سے قبل ایک روزہ میچ میں انڈیا نے 309 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے لارا اور ساروان نے خوبصورتی سے اننگز کا آغاز کیا۔ اس کے بعد بارش نے انہیں 29 رنز کی فتح دلادی۔
انڈیا کی اننگز کی خاص بات ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈلکر کی شاندار سینچری تھی۔ انہوں نے 148 گیندوں میں پانچ چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 141 رنز بنائے۔
انڈیا کی طرف سے آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے فاسٹ بالر ٹیلر نے دس اووروں میں چونسٹھ رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈی سمتھ اور کرس گیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ، سچن ٹنڈلکر، وریندر سہواگ، محمد کیف، سریش رائنا، مہندر دھونی، اجیت اگرکار، ہربھجن سنگھ، آر پی سنگھ اور مناف پٹیل۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، چندرپال، ساروان، برائن لارا، ویول ہائنڈز، ڈی سمتھ، سی ایس بوغ، بریڈشا، ٹیلر اور ایڈورڈز۔