http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 06 September, 2006, 16:54 GMT 21:54 PST

انضمام الحق کی کپتانی برقرار

پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انضمام الحق اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئن ٹرافی میں بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں۔

انضمام الحق کو 20 اگست کو ہونے والے اوول میچ میں مبینہ طور پر کرکٹ کے کھیل کو بدنام کرنے اور گیند کو خراب کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

اگر ان پر لگایا گیا الزام ثابت ہو گیا تو ان پر آٹھ ایک روزہ میچوں اور چار ٹیسٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

بھارت میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں سترہ اکتوبر سے شروع ہو گا اور پہلا مقابلہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

پاکستان کی ٹیم۔ انضمام الحق ( کپتان) یونس خان، محمد یوسف، عمران فرحت، محمد حفیظ، شعیب ملک، عبد الرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، محمد آصف، عمر گل خان، اور راؤ افتخار انجم۔