http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 22 August, 2006, 16:57 GMT 21:57 PST

ون ڈے سیریز کا فیصلہ جمعہ کے بعد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کےمینجر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز کے بارے میں فیصلہ جمعہ کے روز انضمام الحق کے خلاف الزامات کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کو جمعہ کے روز انضمام الحق کے خلاف آئی سی سی کے ریفری رانجن مدوگالے کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے تمام فیصلوں کا انحصار آئی سی سی کی سماعت پر ہو گا۔

متنازع فیصلوں کا بادشاہ
ٹیسٹ اور سیریز بال ٹیمپرنگ تنازع پر ختم
چوتھے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ پاکستان نے ڈیرل ہیئر کے خلاف پہلے بھی شکایت دائر کی تھی اور اب پھر کی ہے۔

کھلاڑیوں کے بارے میں کہا ظہیر عباس نے کہا کہ کھلاڑی اس بات سے نالاں ہیں کہ امپائر نے ان کو اور ان کی قوم کو دھوکہ باز کہا ہے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ جمعہ کے بعد ’تالیاں بجیں گے‘۔

اس پہلے ظہیر عباس نے کہا تھا کہ بال ٹیمپرنگ کا الزام 56 اوور ہونے کے بعد لگایا گیا۔اتنے اوور ہونے کے بعد بال ویسے بھی نشان پڑ جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اصل بات یہ تھی کہ کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے بال (فیلڈنگ) کیپٹن کو دکھائی جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اور جب کپتان انضمام امپائر کے پاس گئے تو اس پر بھی انہوں نے ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔