Sunday, 20 August, 2006, 15:17 GMT 20:17 PST
اوول ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان پر گیند کو خراب کرنے کے الزام میں سزا کے طور پر انگلینڈ کو پانچ رن دیئے گئے۔
میچ کے امپائروں ڈیرل ہیئر اور بلی ڈوکٹروو نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب گیند نے ریورس سونگ ہونا شروع کیا اور کُک عمر گُل کی ایسی ہی ایک گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت انگلینڈ کا سکور دو سو تیس تھا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آیے اور ٹیم کے کوچ نے فوری طور میچ کے ریفری مائک پروکٹر سے رابطہ کیا۔
میچ کے چوتھے امپائر ٹریور جیسٹی گیندوں کا ایک ڈبہ لے کر میدان میں گئے اور انگلینڈ کے بلے بازوں پال کالنگوڈ اور کیون پیٹرسن کو نئی گیند منتخب کرنے کا موقع دیا گیا۔