Wednesday, 16 August, 2006, 21:44 GMT 02:44 PST
برطانیہ کے انیس سالہ ٹینس کھلاڑی اینڈی مرّے نے دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر کو سِنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں ہرا دیا ہے۔
دو سال میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فیڈرر کسی مقابلے کے فائنل تک نہ پہنچے ہوں۔
اس سال فیڈرر وِمبلڈن کے علاوہ، آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن جیت چکے ہیں۔ فیڈرر نے چار ومبلڈن مقابلے اور پچھلے دو یو ایس اوپن مقابلے جیتے ہیں اور عالمی ٹینس کے کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں وہ اوّل نمبر پر ہیں۔
اینڈی مرے نے امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن میں کھیلے گئے میچ کا پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا اور دوسرا سیٹ چھ چار سے۔
فیڈرر اس سے پہلے مسلسل 55 میچ جیت چکے ہیں۔ اس شکست کی وجہ سے وہ اِیوان لینڈل کا مسلسل 18 فائنلز تک پہنچنے کا ریکارڈ بھی برابر نہ کر سکے۔