Sunday, 06 August, 2006, 18:57 GMT 23:57 PST
پاکستان کے نوجوان تیز بالر محمد آصف کہنی کی تکلیف سے چھٹکارا پا کر چوتھے ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے افسر عباس زیدی نے بتایا ہے کہ فاسٹ بولر محمد آصف مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف اوول کے کرکٹ گروانڈ پر کھیلا جانے والے چوتھے ٹیسٹ میں حصہ لے سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل رونڈر محمد حفیظ کو بھی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد آصف اور محمد حفیظ چند دنوں میں ٹیم کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔
محمد حفیظ اوپنر کے طور پر کھیلتے رہے ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا اے کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ دوبارہ ٹیم میں شامل کیے جا رہے ہیں۔
آصف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی انگلینڈ کا دورہ چھوڑ کر رانا نوید اور شیعب ملک کے ساتھ واپس لوٹ گئے تھے۔