Saturday, 29 July, 2006, 10:35 GMT 15:35 PST
سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور کمارا سنگاکارا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسری وکٹ کے لیئے چھ سو چوبیس رن کی شراکت بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
جے وردھنے تین سو چوہتر رن بنا کر نیل کی گیند پر بولڈ ہوئے اور سنگاکارا نے دو سو ستاسی رن بنائے جو کسی بھی وکٹ کیپر کی طرف سے سب سے زیادہ سکور ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیئے سب سے بڑی شراکت کا اس سے پہلا ریکارڈ بھی سری لنکا کے ہی سنتھ جے سوریا اور روشن مہاناما کا تھا جنہوں نے بھارت کے خلاف انیس سو ستانوے میں پریماداسا سٹیڈیم میں پانچ سو چھہتر رن کی شراکت بنائی تھی۔
سنگاارا اور جے وردھنے نے اپنی شراکت میں دس گھنٹوں سے زیادہ بیٹنگ کی اور ایک سو ساٹھ اوور کھیلے۔