http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 23 July, 2006, 01:48 GMT 06:48 PST

فلنٹاف پاکستان سیریز سے آؤٹ

انگلینڈ کے کپتان اینڈریو فلنٹاف پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اینڈریو فلنٹاف گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔گھٹنے کے آپریشن کے بعد وہ کم از کم بارہ ہفتے تک کھیل میں حصلہ نہیں لے سکیں گے۔

انگلینڈ کے سلیکٹرز کوخدشہ پیدا ہو گیا کہ اینڈریو فلنٹاف شاید ایشیز سیریز میں بھی حصہ نہ لے سکیں۔

اینڈریو فلنٹاف نے پچھلے سال انگلینڈ کی ایشیز سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایشیز سیریز کے فاتح کپتان مائیکل وان پہلے ہی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے سیریز کے عدم دستیابی کا اعلان کر چکے ہیں۔

اینڈریو فلنٹاف سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ سری لنکا نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو پانچ صفر سے شکست دی تھی۔

اینڈریو فلنٹاف کی غیر موجودگی میں اینڈریو سٹراس ٹیم کی قیادت کریں گے۔