http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 11 July, 2006, 21:58 GMT 02:58 PST

چین کے ایتھلیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ

چین کے لیو زیانگ نے سوٹزرلینڈ کے شہر لوسین میں ایک سو دس میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ زیانگ نے یہ فاصلہ بارہ عشاریہ اٹھاسی سیکنڈ میں طے کیا۔

ایک سو دس میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کا ریکارڈ اس سے پہلے زیانگ جو اولمپک چیمپیئن بھی ہیں اور برطانیہ کے کولن جیکسن کے پاس مشترکہ طور پر تھا۔ دونوں یہ فاصلہ بارہ عشاریہ اکیانوے سیکنڈ میں طے کر چکے ہیں۔

نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد تئیس سالہ زیانگ نے کہا کہ ’میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ یہ ناقبال یقین ہے۔ سب خواب لگ رہا ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں عالمی ریکارڈ توڑ سکوں گا۔ میں بہت تھکا ہوا اور بہت خوش ہوں۔

دوڑ میں دوسری پوزیشن امریکہ کے ڈومینیک آرنلڈ نے حاصل کی جنہوں نے یہ فاصلہ بارہ عشاریہ نوّے سیکنڈ میں طے کیا۔