Saturday, 08 July, 2006, 20:22 GMT 01:22 PST
فٹبال عالمی کپ میں تیسری پوزیشن کے لیئے کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ہے۔
جرمنی کو دوسرا گول اس وقت ملا جب جرمنی کی فری کِک پر گیند پرتگال کے دفاعی کھلاڑی کی ٹانگ سے لگ کر گول میں چلا گیا۔ پرتگال کے پتی نے کِک لگا کر بال باہر پینکنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ صحیح کِک نہ لگا سکے۔
پرتگال کا واحد گول کھیل کے آخری منٹوں میں ننو گومیز فیگو کے کراس پر ہیڈ سے کیا۔
جرمنی کو سیمی فائنل میں اٹلی نے اور پرتگال کو فرانس نے شکست دی تھی۔
تیسری پوزیشن کے لیخے کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے اچھے موقع ملے لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
جرمنی نے اس میچ میں اپنے سینیئر گول کیپر اولیور کاہن کو میادن میں اتارا تھا جبکہ پرتگال کی ٹیم کے کپتان اور سینیئر کھلاڑی فیگو پہلے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے۔