Tuesday, 27 June, 2006, 12:13 GMT 17:13 PST
پرتگال کے مڈ فیلڈر ڈیکو فیفا طرف سے اپیل مسترد کیئے جانے کے بعد انگلینڈ کے خلاف کواٹر فائنل میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
پرتگال کے اس اہم کھلاڑی کو ہالینڈ کے خلاف میچ میں ریفری نے ریڈکارڈ دکھا کر میچ سے باہر نکال دیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے اگلے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔
پرتگال کی فٹ بال فیڈریشن نے ڈیکو کے خلاف ریفری کے فیصلے پر فیفا سے اپیل کی تھی لیکن فیفا کے حکام کے مطابق اس کو رد کر دیا گیا ہے۔
ڈیکو کے علاوہ اس میچ میں تین اور کھلاڑیوں کو بھی ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔
برازیل کے دوسرے کھلاڑی فیگو انگلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔ ان کو بھی اس میچ میں ہالینڈ کے کھلاڑی کو ٹکر مارنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا۔ فیفا نے ان کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔