http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 20 June, 2006, 07:29 GMT 12:29 PST

گھانا کا کھلاڑی، اسرائیل کا جھنڈا

گھانا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے عالمی کپ کا ایک میچ جیتنے کے بعد اپنے ایک دفاعی کھلاڑی کی طرف سے اسرائیل کا جھنڈا لہرانے پر معذرت کی ہے۔

گھانا کے ایک دفاعی کھلاڑی جان پینٹسل نے عالمی کپ میں جمہوریہ چیک کے خلاف میچ جیتنے کے بعد اسرائیل کا جھنڈا لہرایا تھا۔جان پینسٹل اسرائیل میں کلب فٹ بال کھیلتے ہیں۔

گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان رینڈی ایبے نے کہا کہ گھانا فٹ بال اسرائیل اور فلسطین جھگڑے میں کسی کی طرف داری نہیں کر رہا ہے۔

گھانا نے جمہوریہ چیک کو ہرا دیا

ترجمان نے کہا کہ ’ پینسٹل عالمی سیاست سے نابلد ہے اور ہم ہر اس شخص سے معافی مانگتے ہیں جس کی اس واقعے سے دل آزاری ہوئی ہو۔‘

فٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ گھانا کا کوئی کھلاڑی ایسی حرکت نہیں کرے گا اور جان پینسٹل کا یہ فعل نہ تو عربوں کے خلاف نفرت
کا اظہار ہےاور نہ ہی وہ اسرائیل کی حمایت ہے۔

عالمی کپ کا خصوصی ضمیمہ

فٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان نے جان پنسٹل نے یہ سب کچھ سادگی میں کیا اور اس کو سزا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

فیفا کے ایک ترجمان نےکہا کہ ان کو کھلاڑی کی اس حرکت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

البتہ اسرائیل کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ جان پنسٹل نے اسرائیل کاجھنڈا لہرا کر اسرائیلیوں کے دل جیت لیے ہیں اور خود کو ایک اسرائیلی ثابت کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے کہا اسرائیلیوں کی ایک بہت بڑی تعداد اب گھانا کی ٹیم کے حمایتی ہے۔