http://bbc.com.im/urdu/

جرمنی نے ایکواڈور کو 3-0 سے ہرا دیا

عالمی فٹبال مقابلے میں میزبان ٹیم جرمنی نے جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کو تین گول سے ہرا دیا ہے۔

میچ کی رفتار پہلے ہی منٹ سے تیز اور سنسنی خیز رہی۔ تیسرے منٹ میں جرمنی کے میرولاو کلوس نے گول کیا۔ 42ویں منٹ میں کلوس نے مائکل بیلیک کے پاس پر ایک اور گول کر دیا۔

میچ کی تصاویر

ہاف ٹائم تک سکور دو۔صفر تھا لیکن پھر 52ویں منٹ میں جرمنی کے لُوکس پودولوسکی نے تیسرا گول کر دیا۔

جرمنی بمقابلہ اکواڈور:تفصیل

پولینڈ نے کوستا ریکا کو ہرا دیا
گروپ اے کےدوسرے میچ میں پولینڈ نے کوستا ریکا کو 2۔1 سے ہرا دیا۔

ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کے ساتھ برابر تھیں لیکن میچ کے چھیاسٹھویں منٹ میں پولینڈ کے مارِسن بیزنسکی نے اپنی ٹیم کے لیئے دوسرا گول کر دیا۔

اس میچ میں ریفری نے دس کھلاڑیوں کو پیلا کارڈ دکھایا، پانچ پولینڈ کے کھلاڑی تھے جبکہ پانچ ایکواڈور کے تھے۔

یوں گروپ اے کے دونوں میچوں میں یورپی ٹیموں نے جنوبی امریکہ کی ٹیموں کو شکست دے دی۔

پولینڈ بمقابلہ کوستا ریکا: تفصیل