Friday, 16 June, 2006, 11:22 GMT 16:22 PST
اٹھارویں عالمی کپ کے آٹھویں دن ارجنٹائن کی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا بھرمیں فٹبال کے شائقین کی انتہائی پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک کیوں ہے۔
ارجنٹائن نے سربیا مونٹینگرو کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔
جب کہ دوسرے میچ میں ہالینڈ نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا اور میکسیکو اور انگولا کا درمیان ہونے والا تیسرا مقابلہ صفر صفر سے برابری پر ختم ہوا۔
سٹٹگارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں ہالینڈ کو برتری اس وقت ملی جب ہان پرسی نے تئیسویں منٹ میں پہلا گول کر دیا۔ اس کے محض تین منٹ بعد ہالینڈ نے دوسرا گول کر کے آئیوری کوسٹ کو قدرے دفاعی کھیل پر مجبورکر دیا۔ لیکن آئیوری کوسٹ کی طرف سے بھی برابر حملے جاری رہے۔
آئیوری کوسٹ کی طرف واحد گول کونے نے اڑتیسوں منٹ میں کیا۔ یوں میچ کے تینوں گول ہاف ٹائم سے پہلے ہوئے۔
ہالینڈ نے وہی ٹیم کھلائی جس نے پہلے میچ میں سربیا و مونٹینیگرو کو ایک صفر سے ہرایا تھا۔ آئیوری کوسٹ نے اپنی اس ٹیم میں ایک تبدیلی کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ہالینڈ اور آئیوری کوسٹ ایک دوسرے کے مقابل آئے ہیں۔
اس سے پہلے عالمی کپ کے آّٹھویں دن کے پہلے میچ میں ارجنٹائن نے سربیا و مونٹینیگرو کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ اٹھارویں ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں یہ کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی شکست ہے۔
پہلا گول میکسی نے کھیل کے چھٹے منٹ میں کیا۔ یہ اب تک ورلڈ کے بہترین گولوں میں سے ایک تھا۔ ارجنٹائن نے مخالف ٹیم پر دباؤ قائم رکھا جس کے نتیجے میں کیمبیاسو نے تیسوں منٹ میں دوسرا گول کردیا۔
ارجنٹائں کی طرف سے تیسرا گول میکسی نے پہلے ہاف کے اضافی وقت یعنی اکتالیسویں منٹ میں کیا۔ یوں میکسی نے ارجنٹائن کی طرف سے دو گول سکور کیے۔
جمعہ کے روز تیسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں میکسیکو اور انگولا کے درمیان ہو رہا ہے۔ دو ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ایک دوسرے کے مقابل نہیں آئیں۔