Wednesday, 07 June, 2006, 12:49 GMT 17:49 PST
مناء رانا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور
پاکستان ٹیم کے مینیجر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کے دورہ کے دوران پاکستان کی کامیابی کے امکانات ہیں۔
ایشن بریڈمین کے نام سے مشہور ظہیر عباس نے کہا کہ انگلینڈ کی طرف سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہارڈ وکٹیں بنائے جانے کے فیصلے سے حیران ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارڈ وکٹوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرلی دھرن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز برابری پر ختم کی ہے۔
ظہیر عباس نے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی اسی طرح کی وکٹیں تیار کی گئیں جس طرح سری لنکا کے خلاف دیکھنے میں آئی ہیں تو پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہوں گے۔
پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی خلاف چار میچوں کی سیریز تیرہ جولائی سے شروع کرے گی۔اس کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہو گی۔
ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز |
ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان بیٹسمینوں کو صرف یہ مشورہ ہو گا کہ شاٹ کھیلنے میں جلد بازی نہ کریں اور وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کریں۔
ظہیر عباس کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان دونوں کا باولنگ اٹیک اچھا ہے اس لیے بیٹنگ فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔