Tuesday, 06 June, 2006, 16:46 GMT 21:46 PST
تیرہ جون کو کروئیشیا کے خلاف فٹبال ورلڈ کپ کے اوپننگ میچ تک برازیل کے سٹرایکر رونالڈو فٹ ہوجائیں گے۔ رونالڈو کو پاؤں کی تکلیف کا مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ساتھ دوستانہ میچ سے قبل رونالڈو کے کلب نے انہیں پرانے بوٹ بھیجے تھے کیونکہ کہا جارہا تھا کہ نئے جوتوں سے ان کے پاؤں پر چھالے پڑ جاتے تھے اور تکلیف ہوجاتی تھی۔
اب کہا جارہا ہے کہ ان کی تکلیف تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ ٹیم کے ڈاکٹر خوض لوئی رونکو کا کہنا ہے کہ ان کو مزید تکلیف نہیں ہوگی۔
29 سالہ رونالڈو 2002 کے فائنلز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے آٹھ گول کیئے تھے تاہم زخمی پاؤں کی وجہ سے انہیں میچ کے ایک سیزن سے غیر حاضر رہنا پڑا۔
![]() | |
| ونی منگل کے تربیتی سیشن میں حصہ لے رہے ہیں |
بیس سالہ رونی نے پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد اب دوبارہ سے تربیت کا آغاز کردیا ہے۔ تاہم بدھ کی طبی رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ ان کے پاؤں کی حالت میں کس قدر بہتری آئی ہے۔
ایرکسن کا کہنا ہے ’میرے خیال میں وہ ٹھیک ہی معلوم ہورہا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ سرجن اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔ ہمیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ اسے ٹیم میں شامل ہونا ہے یا نہیں‘۔
ٹیم جرمنی پہنچ چکی ہے جہاں رونی نے منگل کے تربیتی سیشن میں زور وشور سے حصہ لیا۔
2002 میں انگلیڈ کے گیری نوائل کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا اور انہیں اپنے زخمی پاؤں کی وجہ سے فائنلز مس کرنا پڑے۔
نوائل کا کہنا ہے کہ جب وہ سپیشلسٹ کے پاس گئے تو انہیں امید تھی کہ وہ انہیں صحت کے حوالے سے ’سب ٹھیک‘ بتائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جیسا آپ سوچتے ہیں ویسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ میں سمجھ رہا تھا کہ میں ٹھیک ہوں لیکن ڈاکٹر نے بتایا کہ میرا آپریشن ہوگا۔
اب یوں معلوم ہوتا ہے کہ رونی ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات کو بڑھانے کے لیئے ہر ممکن طریقہ اپنانے کو تیار ہیں۔