Sunday, 04 June, 2006, 00:20 GMT 05:20 PST
ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم کو دوسری اننگز میں انگلینڈ پر سینتالیس رن کی برتری حاصل ہو گئی تھی اور اس کی نو وکٹیں باقی تھیں۔ سری لنکا کے ایک وِکٹ پر پینتالیس رن تھے اور تھارنگا اور سنگاکارا بیٹنگ کر رہے تھے۔
اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے سکور دو سو اکتیس کے جواب میں دو سو انتیس رن پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور پال کالنگوڈ نے بنایا جو اڑتالیس رن پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی طرف سے مرلی دھرن نے تین اور واس، ملِنگا اور جے سوریا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، پال کولنگووڈ، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، جان لوئیس اور مونٹی پنیسر
سری لنکا کی ٹیم: سنتھ جے سوریا، تھارنگا، وینڈارٹ، کمارا سنگاکارا، مہیلگ جیا وردھنے، تلکارتنے دلشان، کاپوگدیرا، ایم مہروف،چمندا واس، ملنگا اور مرلی دھرن۔