Friday, 02 June, 2006, 10:33 GMT 15:33 PST
ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی جانب سے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کرنے والے بالر جان لوئیس نے اپنے پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر سری لنکن اوپنر ایم وینڈارٹ کو بولڈ کر دیا۔
اس وقت کمارا سنگاکارا اور تھارنگا کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، پال کولنگووڈ، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، جان لوئیس اور مونٹی پنیسر
سری لنکا کی ٹیم: سنتھ جے سوریا، تھارنگا، وینڈارٹ، کمارا سنگاکارا، مہیلگ جیا وردھنے، تلکارتنے دلشان، کاپوگدیرا، ایم مہروف،چمندا واس، ملنگا اور مرلی دھرن۔