http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 28 May, 2006, 16:58 GMT 21:58 PST

انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا

ایجبیسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تازہ ترین سکور کے لیئے کلک کریں

انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے صرف اٹہتر رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جس کوحاصل کرتے کرتے اس کی چار وکٹیں گرگئیں۔انگلینڈ چاروں وکٹیں مرلی دھرن نے حاصل کیں۔مرلی دھرن مجموعی طور پر اس میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

سری لنکا نے چوتھے دن کا کھیل جب شروع کیا تو اس کو چالیس رنز کی برتری حاصل تھی اور اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی تھیں۔

انگلینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر لیئم پلنکٹ نے صرف سترہ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی طرف سے فائٹنگ ٹوٹل حاصل کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

سری لنکا کے اوپننگ بیٹسمین مائیکل وانڈارٹ نے دوسری اننگز میں سینچری سکور کی اور سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے سب سے آخری کھلاڑی تھی۔

کے تیسرے روز سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رن بنائے ہیں۔

انگلینڈ: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کُک، کیون پیٹرسن، پال کولنگ وڈ، اینڈریو فلنٹاف (کپتان)، گیرانٹ جونز، لیام پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، ساجد محمود اور مونٹی ہوگارڈ۔

سری لنکا: اُپل تھرانگا، مائیکل وانڈورٹ، کمار سنگاکارا، ماہیلا جے وردنا (کپتان)، تھلان سماراویرا، تلکارتنے دلشان، فرویز مہاروف، چمندہ واس، نیوان کلوسیکرا، متیا مرلی دھرن اور لاسیتھ مالنگا۔