Wednesday, 17 May, 2006, 23:35 GMT 04:35 PST
چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں برطانوی کلب آرسنل کو ہسپانوی کلب بارسلونا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
پیرس کے سٹاڈ دی فرانس سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے سینتیسویں منٹ میں آرسنل نے سول کیمبل کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی تھی لیکن گول کیپر لیہمن کو سرخ کارڈ دکھائے جانے کے بعد دس کھلاڑیوں سے کھیلنے والی آرسنل کی ٹیم اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکی۔
پہلے میچ کے چھہترویں منٹ میں بارسلونا کے سٹرائیکر ایٹو نے گول کر کے میچ برابر کر دیا اور بعد میں جولیانو بلیٹی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
اس کے بعد بارسلونا نے آرسنل کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ میچ کو اسی ہزار تماشائیوں نے دیکھا۔