Thursday, 11 May, 2006, 11:44 GMT 16:44 PST
انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف لارڈز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر تین سو اٹھارہ رن بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور مارکس ٹریسکوتھک نے ایک سو چھ رن بنائے۔ یہ ان کی چودھویں سنچری تھی۔ ایلیسٹر کک نے نواسی رن بنائے۔ اس وقت کیون پائٹرسن چون اور نائٹ واچ مین میتھیو ہوگارڈ دو رن پر کھیل رہے ہیں۔
سری لنکا کی طرف سے مرلی دھرن نے دو اور فرویز مہاروف نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی ٹیم میں ساجد محمود کو شامل کیا گیا اور یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ این بیل اور جون لوئیس ٹیم میں شامل نہیں۔
انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو سٹراس اور مارکس ٹریسکوتھک نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ سٹراس نے واس کی گیند پر چوکا لگا کر ٹیسٹ کرکٹ میں دو ہزار رن پورے کر لیے۔
انگلینڈ کی ٹیم
اینڈریو فلنٹاف، مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، ایلیسٹر کک، کیون پائٹرسن، پال کالنگوڈ، گرائنٹ جونز، مونٹی پنیسر، لیام پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ اور ساجد محمود۔
سری لنکا کی ٹیم
جے وردھنے(کپتان)، یو تھارنگا، جے مبارک، کے سنگاکارا، سماراویرا، ٹی دلشن، سی کاپوگیدرا، فرویز مہاروف، چمندا واس، ایم مرلی دھرن اور این کالو سیکارا۔