http://bbc.com.im/urdu/

Monday, 08 May, 2006, 11:55 GMT 16:55 PST

عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی

ایشین کلب فٹبال چیمپئن شپ

دوسرا اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ بدھ سے ملایشیا میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی قومی چیمپئن پاکستان آرمی کی ٹیم کررہی ہے۔

پاکستان: خواتین میں فٹبال کے پہلے مقابلے

دوسرا اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ بدھ سے ملایشیا میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی قومی چیمپئن پاکستان آرمی کی ٹیم کررہی ہے۔

ایشین ممالک کی یہ کلب چیمپئن شپ کمبوڈیا میں ہونا تھی لیکن اب اسے ملائشیا منتقل کردیا گیا ہے جہاں یہ مقابلے ساراواک اسٹیڈیم میں ہونگے۔

اس ایونٹ میں پاکستان، کرغستان، تاجکستان، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، کمبوڈیا اور چینی تائپے کی قومی کلب چیمپئن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان میں چونکہ کوئی قومی کلب چیمپئن شپ نہیں ہوتی لہذا قومی چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اس میں شرکت کرتی ہے۔

گزشتہ سال قومی چیمپئن بننے والی آرمی کی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

ایشین کلب مقابلوں کی39 سالہ تاریخ میں آرمی سے قبل پاکستان سے گیارہ ٹیمیں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرچکی ہیں۔

چیمپئن شپ کے ڈراز کے مطابق پاکستان، بھوٹان، چینی تائپے اور کمبوڈیا کی ٹیمیں گروپ اے میں ہیں۔ پاکستان کی ٹیم پہلا میچ بدھ کو چینی تائپے کی ٹیم ٹاٹونگ سے کھیلے گی۔

بارہ مئی کو بھوٹان کی کلب ٹرانسپورٹ یونائٹڈ پاکستان کے مقابل ہوگی اور چودہ مئی کو آرمی کا مقابلہ کمبوڈیا کے کلب کھیمارا سے ہوگا۔

چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز سترہ اور اٹھارہ مئی کو ہونگے جبکہ فائنل اکیس مئی کو کھیلا جائے گا۔