Sunday, 23 April, 2006, 10:06 GMT 15:06 PST
انڈیا کے سپن گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ انڈیا ویسٹ انڈیز میں سیریز جیت جائے گا جو چونتیس سال میں ویسٹ انڈیز میں ان کی پہلی کامیابی ہوگی۔
انڈیا کی کرکٹ ٹیم راہول ڈراوڈ کی قیادت میں چار ایک روزہ میع اور چار ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز روانہ ہو رہی ہے۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انڈیا عالمی کپ کو نظر میں رکھتے ہوئے ٹیم تیار کر رہا اور حالیہ میچوں میں اس کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔
انڈیا نے دو ہزار دو میں ویسٹ انڈیز میں پہلا میچ جیت لیا تھا لیکن وہ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچ ہار گئے تھے۔
اس بار اس بات کا امکان ہے کہ انڈیا کو سچن تندولکر کی خدمات حاصل نہ ہوں۔ تندولکر کے کندھے کا مارچ میں آپریشن ہوا تھا۔
ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ ایک روزہ مقابلے پہلے ہونے کی وجہ سے تندولکر کو صحتیاب ہونے کا وقت مِل جائے گا۔