Saturday, 25 March, 2006, 16:08 GMT 21:08 PST
جنوبی افریقہ نے ڈربن میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 140 رن بنائے ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تین سو انہتر رن بنائے تھے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ژاک کالس کے بہتر رن ہیں اور وہ ابھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے پہلے دو کھلاڑی دس رن پر آؤٹ ہو گئےتھے لیکن اس کے بعد ڈی ولیرز اور کالس کے درمیان ایک سو تیس رن کی شراکت ہوئی جو ابھی جاری ہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے رکی پونٹنگ نے ایک سو تین اور مائیکل ہسی نے پچھتر رن بنائے۔ شین وارن نے اکتیس گیندوں پر چھتیس رن بنا کر ٹیم کے سکور کو چار سو کے قریب لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے نتینی اور نیل نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ کالس نے دو وکٹیں لیں۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا جیت چکا ہے۔